ڈیمو کریٹک پارٹی کی سید علی گیلانی، شبیر شاہ ، نعیم خان، آسیہ اندرابی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ،شبیر احمد شاہ،نعیم احمد خان ، آسیہ اندرابی اور دیگر حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل محمد عبداﷲ طاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو عدلیہ کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس جھوٹے مقدمے کے تحت آسیہ اندرابی پہلے نظر بند رہ چکی ہیں، اسی کے تحت انہیں پھر سے نظر بند کر دیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے فریڈم پارٹی کے عبدالوحید،بشیر احمد، مشتاق احمد،و محمد شفیع ،نذیر احمد،بشیر احمد اور محمد امین کو کئی روز قبل گرفتار کرلیا تھا جنہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ راں برس اب تک118دن نظر بند رہے اور اس دوران وہ 30 مرتبہ نماز جمعہ جبکہ عید کی 2نمازیں ادا نہیں کر سکے ۔ مولانا محمد عبداﷲ طاری نے شہدائے ہندوارہ کو ان کی 26ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :