بڑے ممالک کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ریجنل کرکٹ کو مضبوط کیا جائے، سابق بنگلہ دیشی پلیئر

پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش اورسری لنکامل جائیں توکرکٹ کا مضبوط قلعہ بن جائیگا، بنگلہ دیشی وویمنز ٹیم کے ساتھ آئے ہوئے اطہر علی خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 اکتوبر 2015 20:14

بڑے ممالک کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ریجنل کرکٹ کو مضبوط کیا جائے، سابق ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) بنگلہ دیش کے سابق کرکٹراطہرعلی خان کاکہناہے کہ آسٹریلیا کوبنگلہ دیش کادورہ کرناچاہئے،بڑے ممالک کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ریجنل کرکٹ کومضبوط کیاجائے۔تفصیلات کیمطابق تریپن سالہ سابق بنگالی کرکٹراطہرعلی خان نے دس سال کے طویل عرصے میں صرف انیس ون ڈے کھیلے اورآج کل وہ بنگلہ دیش وومن ٹیم کیساتھ پاکستان کے دورے پرہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی زندگی کراچی میں گزارنے والے اطہر علی خان نے میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ ورلڈ کپ کے بعدپاکستان سمیت کئی ٹیموں نیب نگلہ دیش کادورہ کیالہذاآسٹریلیاکوبھی بنگلہ دیش کادورہ کر ناچاہئے۔ان کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیا کے ممالک کوریجنل کرکٹ مضبوط کرنی چاہئے، اطہرعلی خان کاکہناتھاکہ پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش اورسری لنکامل جائیں توکرکٹ کا مضبوط قلعہ بن جائیگا،جس کوکسی بگ ون ،ٹواورتھری سے خطرہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :