قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کے غضب اور ناراضگی کا اظہار ہوتا ہے‘چوہدری بابر شہزاد

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2005ء کو ہولناک زلزلہ نے پاکستان و آزادکشمیر میں تباہی مچا دی تھی ۔ آج بھی اس کو جب یادکرتے ہیں تو رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کے غضب اور ناراضگی کا اظہار ہوتا ہے اس زلزلہ میں آزادکشمیر کی ایک پوری نسل تباہ ہو گئی تھی ۔

سینکڑوں بچے یتیم ہو گئے تھے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری بابر شہزاد نے کہا کہ 2005ء کو آنے والے زلزلہ نے بہت تباہی مچائی تھی ۔ پوری دنیا کے ممالک نے پاکستان اور آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی امداد کی تھی جس پر کشمیری انکے ممنون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے اور ہماری بلڈنگز بھی زلزلہ پروف ہو نی چاہئے بڑے بڑے پلازوں میں( (Exiteگیٹ ہرحال میں ہونے چاہئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و کشمیری بہادر ہیں اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ہر قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔