کوٹلی، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطا بق بائی پاس روڈ اٹک پمپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبرDGC/3664جسے عدنان ولد داد ساکن چوکی مونگ چلا رہا تھا کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار زیشان ولد لطیف ساکن شاہی محلہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ سوار کاشف ولد منظورساکن لاہور شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطاع ملتے ہی تھانہ پولیس کوٹلی کے اے ایس آئی فیصل صدیق معہ نفری موقع پر پہنچ آئے اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کیخلاف APC/320/337Gکے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جوان بیٹے کی نعش دیکھ کر والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے، واقعہ کے باعث علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی ۔ورثاء نے نوجوان کی نعش آبشار چوک میں رکھ کر انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، پولیس کی طرف ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کے باعث ورثاء منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :