خواجہ آصف میں ہمت ہے توکالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں‘ وزیر اعظم کسان پیکج لالی پوپ ہے ،پرویز مشرف کی پیسے دے کر کام کروانے کی روایت پرانی ہے‘ہو سکتا ہے سانحہ منیٰ میں شہداء کی تعداد چھپائی جا رہی ہو، ‘ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا صرف 12 گھنٹے کا کام ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:52
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کوچیلنج کیا ہے کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں‘ وزیر اعظم کا کسان پیکج لالی پوپ سے زیادہ کچھ نہیں ‘ سابق صدر مشرف کی پیسے دے کر کام کروانے کی روایت پرانی ہے‘ہو سکتا ہے سانحہ منیٰ میں شہداء کی تعداد چھپائی جا رہی ہو ‘ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا صرف 12 گھنٹے کا کام ہے۔
وہ ہفتہ کویہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے کسان کنونشن میں صرف 2 فیصد کسان باقی کے (ن) لیگی کارکن تھے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف خود سیدھے سادے آدمی ہے تاہم ان کے گرد مفاد پرست اکٹھے ہو چکے ہیں اور ان کی ٹیم تمام مسائل کی ذمہ دار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا کسان پیکج غریب کسانوں کو لالی پوپ کے علاوہ کچھ نہیں۔
انہوں نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی وزیر مذہبی امو ررہ چکے ہیں اور تمام معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا صرف 12 گھنٹے کا کام ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیسے دے کر کام کروانا سابق صدر پرویز مشرف کی پرانی روایت ہے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.