گیلانی فورم کو مضبوط بنا کر تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے، سید حسن الموسوی الصفوی

سید علی گیلانی تحریک آزادی کے بے باک رہنماء ہیں، حریت رہنماء

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں آغا سید حسن الموسوی الصفوی، حکیم عبدالرشید، محمد یوسف نقاش اور سید بشیر اندرابی نے کہا ہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کو مضبوط بنا کر تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ سینئر حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیاں کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ی ایک بیان میں کہا کہ اتحاد اور فورم کو مضبوط بنا کر تحریک آزادی کو تقویت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدعلی گیلانی تحریک آزادی کے ایک بیباک رہنما ہے اور ان کی متحرک قیادت میں تحریک آزادی اس کے منطقی انجام تک لے جائی جا سکتی ہے۔ مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے سربراہ حکیم عبدالرشید نے سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کو سب سے زیادہ مضبوط اور بھارتی قبضے کے خلاف سب سے زیادہ متحرک فورم قراردیا۔

(جاری ہے)

اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یاسف نقاش نے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے حقیقی ترجمان ہیں جن کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موقف دوٹوک، غیر متزلزل اور اخلاص پر مبنی ہے۔

کشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی زیر قیادت فورم میں شامل ہونے کا ان کا فیصلہ منطق اور دلائل پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :