سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ اور مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے 8 سابق اراکین کے شراب کی فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف

منگل 6 اکتوبر 2015 16:28

سری نگر ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی رکن پارلیمٹ اور نام نہاد کشمیر اسمبلی کے آٹھ سابق اراکین مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں سے بی جے پی کے رکن ست پال شرما کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کٹھ پتلی وزیر خرانہ حسیب درابو نے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں شراب کی 225 دکانیں قائم ہیں ،جن میں سے بیشتر جموں ریجن میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی نام گیال جو لداخ سے تین بار رکن منتخب ہو چکے ہیں نے شراب کا لائسنس حاصل کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نام نہاد اسمبلی کے سابق اراکین دھین چند، پریم ساگر عزیز، بملہ لتھرا، راجندرسنگھ ، سورام سنگھ ، اجس تشھاتروسنگھ ، ہربنس سنگھ اور پرکاش شرما کے پاس بھی شراب کے لائسنس ہیں