ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں کے مختلف تعلیمی اداروں پراچانک چھاپے ‘ اساتذہ کی حاضری کی پڑتال ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:41

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں مس ازتنویر کوثر نوابی کا گرلز پرائمری سکول بندوڑہ ،پرائمری سکول عزیز پور،پرائمری سکول مہاجر کالونی چترپڑی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں اچانک چھاپے ، اساتذہ کی حاضری کی پڑتال ، سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور تدریسی انتظامات کے حوالے سے طلباء سے معلومات لی ۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں تنویر کوثر نوابی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر تعلیم سکولز ،سیکرٹری تعلیم کی خصوصی ہدایت پر میرپور ڈویژن میں مڈل پرائمری اور ہائی سکولوں کی تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تعلیمی سٹاف کی سکول حاضری اور تعلیم کے معیار بہتر کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ خراب کارکردگی دیکھانے والے اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ اساتذہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں