وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید کا یونین کونسل لانگلہ، ٹاون کمیٹی ہٹیاں بالا کے بالائی علاقوں کا دورہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید کا یونین کونسل لانگلہ، ٹاون کمیٹی ہٹیاں بالا کے بالائی علاقوں کا دورہ، اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، نوگراں کے مقام پر جاوید اعوان کی نماز جنازہ میں شرکت، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی، کھانڈا بیلہ تا کائی ناڑ زیر تعمیر رود کا معائنہ، ہٹیاں بالا میں یونیورسٹی کیمپس کے لئے 200کنال اراضی کی نشاندہی کرنے اور گریٹر واٹر سپلائی ہٹیاں بالا میں پوری ٹاون کمیٹی کے عوام کو شامل کرنے کی یقین دہانی، وفود سے ملاقاتیں، بلا تخصیص عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روز یونین کونسل لانگلہ کے گاوٴں نوگراں جا کر دیرینہ پارٹی کارکن پرویز اقبال اعوان کے بھائی جاوید اعوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی او ر ان کی تدفین تک وہاں موجود رہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر حکومت نے کھانڈا بیلہ کے مقام پر پارٹی کارکنان چوہدری ظہیر احمد گجر اور چوہدری جاوید احمد گجر کے گھر جا کر ان کے والد محترمہ چوہدری جمالدین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی جبکہ اسی گاوٴں میں چوہدری محمد الیاس کی اہلیہ کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کتھڑا کھانڈا کے مقام پر استقبالیہ پروگرام میں بھی شرکت کی ۔علاقہ کے معززین خان محمد صادق خان، حاجی نصیر احمد خان کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی ایسے علاقوں پرتوجہ دی جہاں پر آزادی سے لیکر آج تک سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا تھا۔

لوگ10/20کلو میٹر راشن کندھوں پر اٹھا کر دو دن پیدل سفر کر کے گھروں تک پہنچتے تھے۔ہم نے ان علاقوں میں نہ صرف رابطہ سڑکیں دیں بلکہ درجنوں کلو میٹر پختہ اور معیاری سڑکوں کی تعمیر شروع کروائی جس کی مثال کھانڈا بیلہ تا کائی ناڑ 10کلو میٹر روڈ ہے۔ ٹاون کمیٹی ہٹیاں بالا کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے33کروڑ روپے کی لاگت سے گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع ہے اور کھانڈا بیلہ ، خالصہ بیلہ اور ٹاون کمیٹی میں شامل دیگر علاقوں کو اس میگا پراجیکٹ سے پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے محکمہ مال کو ہدایت کی کہ وہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے ہٹیاں بالا کیمپس کی عمارات دفاتر وغیرہ کے لئے موزوں جگہ پر200کنال اراضی کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیلہ پل سے لکٹری کے پھٹے ہٹا کر اس پر سٹیل ڈکنگ کی جائے گی اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔