حکومت آزاد کشمیر نے معطل ہونے والے44اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران زنانہ/مردانہ کو تاریخ معطلی سے بحال کر دیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)حکومت آزاد کشمیر نے معطل ہونے والے44اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران زنانہ/مردانہ کو تاریخ معطلی سے بحال کر دیا ہے۔ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے مطعل شدہ اے ای اوز کو انکوائری آفیسران کی سفارشات کی روشنی میں تاریخ معطلی سے ملازمت پر بحال کر نے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بحال ہونے والوں میں میر مشتاق احمد شیخ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ جنوبی ضلع نیلم، محترمہ پروین اختر کیانی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ شمالی ضلع نیلم، محترمہ منیر فاطمہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ2ضلع مظفرآباد، محترمہ نصیریہ حمید اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 3مظفرآباد، محترمہ انیس بانو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 6مظفرآباد، مسٹر علی الرحمن اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ1 مظفرآباد، مسٹرخوشحال اعوان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں) حلقہ 2 مظفرآباد ، محترمہ سعدیہ حیدر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ5غربی ہٹیاں بالا، محمد سرفراز خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں) حلقہ2ضلع پونچھ، محترمہ ساجدہ سرفراز اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں)حلقہ1 پونچھ، محترمہ فریضہ بانو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ4 پونچھ، مسٹر نثار احمد خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ4پونچھ، سردار الطاف حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ زیریں سدھنوتی، سردار شبیر احمد خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں) حلقہ5 سدھنوتی، سردار مزمل حسین طاہر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ قلعاں سدھنوتی، مسٹر محمد جاوید اقبال خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ شرقی باغ، مسٹر عبدالمتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ وسطی باغ،محترمہ عظمیٰ جمیل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ مرکز ضلع کوٹلی، محترمہ نصرت فاطمہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ کوٹلی،مسٹر زاہد حسین چوہدری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 5کھوئیرٹہ کوٹلی، مسٹر ممتاز حسین چوہدری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 4چڑہوئی کوٹلی، مسٹر لطیف چوہدری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 2کوٹلی، محترمہ ناہید نذیر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 3کوٹلی، محترمہ شکیلہ بیگم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)حلقہ 2میرپور،مسٹر محمد غفور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 1منڈھول پونچھ، مسٹر عبدالحمید اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 2پونچھ، مسٹر محمد زاہد خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 1عباسپور، مسٹر محمد غیاث اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 4پونچھ، مسٹر محمد خالق خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ3پونچھ،مسٹر محمد مشتاق چوہدری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 1کوٹلی، مسٹر ذوالفقار چوہدری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 5کوٹلی، مسٹر اخلاق دانش اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ2میرپور، مسٹر ضیاء الحق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ برنالہ بھمبر، مسٹر محمد اسحاق اعوان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ6 مظفرآباد ، مسٹر محمد اعظم مغل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 2مظفرآباد، مسٹر محمد اسلم شاد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 1مظفرآباد، مسٹر محمد فرید اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 1مظفرآباد، راجہ محمد شفیع اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ 2مظفرآباد، راجہ وقار احمد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)حلقہ غربی چکار ضلع ہٹیاں بالا شامل ہیں۔