زلزے کے شہداء کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے جامع مسجد دربار سائیں سخی سہیلی سرکار قرآن خوانی و اجتماعی دعا کا اہتمام کیاگیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزے کے شہداء کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے جامع مسجد دربار سائیں سخی سہیلی سرکار قرآن خوانی و اجتماعی دعا کا اہتمام محکمہ اوقاف اور محکمہ امور دینیہ نے کیا ۔ تقریب میں وزیرخزانہ و ترقیات چوہدری محمد لطیف اکبر ،ایم ایل اے طاہر کھوکھر ، سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیرالحسن گیلانی ، ناظم اعلیٰ اوقاف نویدمسعود شیخ ، مفتی خطیب الرحمن ، مفتی شیخ فرید ، نائب ناظم اوقاف محمد عزیز خان ، معاون ناظم اوقاف ضلع مظفرآباد خواجہ محمد اقبال وار ، معاون ناظم اوقاف (انتظامیہ) سردار محمد نواز جاوید ، منیجر اوقاف راجہ محمد فاروق خان ، علامہ روھیل احمد عباسی ، مولانا فضل الدین چشتی ،علماء کرام و مشائخ عظام ،محکمہ اوقاف ، محکمہ امور دینیہ کے آفیسران و اہلکاران اور دینی مدارس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا روھیل احمد عباسی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 08 اکتوبر 2005 کو مسلمان بھائیوں ، بہنوں اور بچوں پر جو قیامت صضریٰ ٹوٹی اس کی یادیں آج بھی ہمارے دل ہلارہی ہیں ۔اس کے مناظر انتہائی دکھ دہ ہیں ۔ تقریب میں ختم شریف پڑھا گیا اور دعا میں امت کی بخشش امن و عافیت اتحادو یکجہتی ،افواج پاکستان کی کامیابی ، پاکستانی کی سلامتی ، بیماروں کی شفا یابی ، ملت کے استحکام و بھلائی کیلئے دعا کی گئی ۔

قرآن پاک کی تلات کی گئی اس کا ثواب 2005 کے زلزے کے شہدا کے نام کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ و ترقیات چوہدری لطیف اکبر ، ایم ایل اے طاہر کھوکھر ، سیکرٹری اوقاف سید نظیرالحسن گیلانی اور ناظم اعلیٰ اوقاف نوید مسعودشیخ نے دربار عالیہ سہیلی سرکار پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی ۔ دریں اثنا دربار عالیہ کھڑی شریف میرپور ، دربار عالیہ بابا شادی شہید بھمبر ، دربار عالیہ حضرت مائی طوطی صاحبہ کھوئی رٹہ کوٹلی اور دربار عالیہ شیر شاہ کوٹلی پر بھی شہدائے زلزلہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔

ناظم اوقاف میرپور ڈویژن مقصود حسین عباسی نے کہا کہ زلزلہ ہم سب پراللہ کی طرف سے آزمائش تھی ہمیں اپنے کے گناھوں سے توبہ کرنی چاہیے اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تذکیہ نفس کرنا چائیے ۔