مسلم لیگ( ن) کے زیر اہتمام شہدائے زلزلہ کی دسویں برسی کے موقع پر دربار سائیں سخی سہیلی سرکار پر دعائیہ تقریب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام شہدائے زلزلہ کی دسویں برسی کے موقع پر دربار سائیں سخی سہیلی سرکار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت شہدائے زلزلہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تقریب کے شرکاء نے شہدائے زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کیا دعائیہ تقریب میں خواجہ اعظم رسول ، آصف مصطفائی ، زاہد القمر ، ارم قریشی ، فواد گیلانی ، سہیل کیانی ، مشتاق جوش ، وسیم احمد ، راجہ عامر ، عمران اعوان ، شفیق قریشی ، سجاد سلہریا ، عقیل قریشی ، شفیق انقلابی ، عدنان گوہر ، شازی خان و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ شہدائے زلزلہ کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی قیامت خیز سانحہ میں شہید ہونیوالے ہزاروں افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آٹھ اکتوبر کو ہونیوالے نقصانات کی تلافی ہونا ناممکن ہے آزادکشمیر کے عوام نے جس صبر و استقامت سے عظیم سانحہ کا مقابلہ کیا اس کی مثال ملنا ناممکن ہے حکومتوں کی نا اہلی اور حکمرانوں کی نالائقی کے باعث عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں زلزلہ کو گزرے ایک دہائی مکمل ہو چکی ہے لیکن عوام کیلئے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل ابھی بھی التواء کا شکا رہے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا ء و طالبات کھلے آسمان تلے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کے چار سال ضائع کر دیئے حکمرانوں کی نا اہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے زلزلہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل مکمل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے -