مسلم لیگ (ن) این اے 122کے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے،(ن) لیگ کو کاشتکاروں سے ووٹ نہیں ملے گا ،(ن) لیگ کی حکومت نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کو کارخانوں میں حصہ دار بنایا تھا ، (ن) لیگ نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا ہے،ملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں پر چلایا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان اورپیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا انتخابی جلسے سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان اورپیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے اور مزدوروں کا استحصال کیا ہے،ملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں پر چلایا جا رہا ہے،لاہور نے ثابت کر دیا کہ بھٹو کا جیالا آج بھی زندہ ہے،سوات میں دہشت گردی پیپلز پارٹی نے ختم کی۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ لاہور کے جیالوگھروں سے نکلو اور پیپلز پارٹی کو ووٹ دو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر سکی، پنجاب آج بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں پر چلایا جا رہا ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا کہ لاہوریوں نے ثابت کردیا ہے کہ آج بھی بھٹو کا جیالہ زندہ ہے ، لاہور پاکستان پیپلزپارٹی کا شہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا امیدوار کارکنوں کے بل پر میدان میں لائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا ہے ، پیپلزپارٹی اب کسی کو آگے آنے کا موقع نہیں دے گی ۔ منظور وٹو نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ، اس لئے آپ کا اس سیٹ پر کوئی حق نہیں بنتا ۔ میاں منظور وٹو نے (ن) لیگ پر بھی تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سن لے ، اسے کاشتکاروں سے ووٹ نہیں ملے گا ، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کو کارخانوں میں حصہ دار بنایا تھا جبکہ (ن) لیگ نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.