سید علی گیلانی طبی معائنے کیلئے نئی دہلی چلے گئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی معمول کے طبی معائنے کے لیے جمعہ کے روز سرینگر سے نئی دہلی گئے ۔ ۰۔

(جاری ہے)

بزرگ رہنما کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان نے سرینگر ائر پورٹ سے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سید علی گیلانی طبی معائنے کے بعد چند روز بعد واپس سرینگر لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حریت کے رہنما الطاف احمدشاہ، ایاز اکبر اور پیر سیف اللہ بزرگ رہنما کے ہمراہ ہیں۔