انٹر کالجیٹ اتھلیٹکس چیمپےئن،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبرنے جیت لی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:44

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)انٹر کالجیٹ اتھلیٹکس چیمپےئن شپ 2015-16 کا انعقادتعلیمی بورڈ میرپور کی سرپرستی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبرکے زیر اہتمام مورخہ 6 تا 7 اکتوبر 2015 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر کے گراؤنڈ میں ہوا۔ آزادکشمیر بھر سے کل 14 تعلیمی ادارہ جات نے انٹری فارم ارسال کئے ۔ ان میں سے 07 حکومتی ادارہ جات جبکہ 04 پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات (کل 11 )ادارہ جات نے اتھلیٹکس میں حصہ لیا۔

پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں سے زمیندارکالج بھمبر نے 100 میٹردوڑمیں پہلی ،اسی کالج نے 200 میٹردوڑ میں دوسری جبکہ پاک کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز میرپور نے 100میٹر دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ باقی تمام ایونٹس میں حکومتی تعلیمی ادارہ جات نے پوزیشنز حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 49 پوائنٹس حاصل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر نے ونر جبکہ 44 پوائنٹس حاصل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میرپور نے رنر اپ کی شیلڈ حاصل کی ۔

سال 2015-16 گلزیب متعلم گورنمنٹ ڈگری کالج افضل پور بہترین اتھلیٹ قرار پایا۔اختتامی تقریب مورخہ 07 اکتوبر 2015 گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر کے گراؤنڈ میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے اتھلیٹکس کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ازاں بعد مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ونر ، رنر اپ ٹیموں کو شیلڈز تقسیم کیں۔