کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کبھی مکمل کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کبھی مکمل کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے ‘ جنوب مغرب سے ہوائیں 10 سے 12کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :