مظفر آباد،ڈونگی جلسہ کے بعد این اے 122لاہور سے (ن)لیگ کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے،نصرت شہناز درانی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:26

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی جائنٹ سیکرٹری نصرت شہناز درانی نے کہا ہے کہ ڈونگی کامیاب جلسہ کے بعد این اے 122لاہور سے مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے ۔عوام سردارایازصادق کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر میاں نواز شریف کی قیادت پر اتحاد کااظہار کریں گئے ڈونگی جلسہ میں شرکت کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اورحواریوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر طرف ہر طرف شیر کی دھاڑ دیکھ کر مخالفین دھنگ رہ گئے ہیں ۔عوام لاہور کا تاج شیر کے امیدوار کے سر پررکھیں گے عوام کی طاقت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ۔حقیقی تبدیلی مسلم لیگ ن ہی لاسکتی ہے ۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین آزادکشمیر کی مرکزی جائنٹ سیکرٹری وحیدہ شمیم ، نصرت شہناز درانی نے کہاہے کہ آج این اے 122 میں کشمیری عوام اپنے ووٹ کادرست استعمال کرتے ہوئے چالیس ہزار سے زائد ووٹ سردار ایاز صادق کے حق میں استعمال کرکے شیر پرمہرلگاکر ثابت کریں گے کہ کشمیری عوام غیور اور باشعور ہے انہوں نے کہاکہ ایاز صادق آج 25ہزار سے زائد ووٹ سے جیتیں گے ۔