متاثرین زلزلہ کیلئے شاندار خدمات‘ سیراء کے شعبہ لیگل نے قومی خزانے کو ساڑھے 5ارب روپے کا فائدہ پہنچایا

حکومت کی ایوارڈ کمیٹی مکمل نظر انداز‘2007سے 2015تک سیراء اور ایراء کیخلاف مختلف نوعیت کے 511مقدمات درج

اتوار 11 اکتوبر 2015 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) متاثرین زلزلہ کیلئے شاندار خدمات، سیراء کے شعبہ لیگل نے قومی خزانے کو ساڑھے 5ارب روپے کا فائدہ پہنچادیا،حکومت آزادکشمیر کی ایوارڈ کمیٹی نے مکمل نظر اندازکردیا،2007سے 2015تک سیراء اور ایراء کیخلاف مختلف نوعیت کے 511مقدمات دائر ہےء ،جن میں سے ابھی تک264مقدمات کا فیصلہ 124کا فیصلہ حق میں ہوا جبکہ 23میں سے 9 زیر اپیل ہیں ،اس طرح سیراء کے لیگل ونگ کی کاوشوں سے جس کی سربراہی عبدالرشید کرناہی ایڈووکیٹ /لیگل ایڈوائزر کررہے ہیں کی کارکردگی مجموعی طور پر95فیصد سے زائد رہی ،193مقدمات کے کیس ٹو کیس کلیمز کا تعین کیاگیا جو کہ مجموعی طور پر 5ارب68کروڑ روپے کی بچت حکومت کو ہو ئی ،حکومت کی ایوارڈ کمیٹی نے اس شعبہ کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے تعمیر نوکیلئے گراں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جبکہ تقریب میں ایسے لوگوں کو بھی ایوارڈز دیئے گئے جو زلزلہ میں شہر تک چھوڑ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :