لوگ دوسری جماعتوں سے مستعفی ہوکر جوق درجوق (ن )لیگ میں شامل ہورہے ہیں جو قیادت پراعتماد کا اظہار ہے،شاہ غلام قادر

پیر 12 اکتوبر 2015 16:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ لوگ دوسری جماعتوں سے مستعفی ہوکر جوق درجوق ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں جو میاں نوازشریف کی قیادت پرعوام کااظہار اعتماد ہے، 67 سالوں سے عوام کااستحصال کرنیوالوں کواب نیلم کے عوام نشان عبرت بنائیں گے ۔مسلم لیگ ن پاکستان وآزادکشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کاجذبہ رکھتی ہے، اور انشاء اللہ 2016ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھر سے بھاری مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئے گی ۔

اور عوام کی سابقہ محرومیوں کاازالہ کریگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے نیلم سے سابق امیدوار اسمبلی عبدالقیوم خان کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عبدالقیوم خان کوایم کیوایم سے مستعفیٰ ہوکر ن لیگ میں نئے شامل ہونیوالوں کوجماعت میں جائز مقام دیگی ، اس موقع پر تقریب سے ن لیگ کے مرکزی راہنماؤں محمد یونس شاکر ، سید منور حسین، اقبال مغل ، راشد بصیر، آفاق حیدر ، ڈاکٹر منان ، خواجہ افضل جمال ، حفیظ اعوان، خواجہ اکبر ، ملک بگو امین ودیگر نے بھی خطا ب کیا۔

اور کیا کہ عبدالقیوم خان کی درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت سے واضح ہوچکاہے کہ ن لیگ آزادکمشیر کے عوام کی ترجمان جماعت بن چکی ہے ، آئندہ وادی نیلم سے مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی ، نیلم کے عوام گزشتہ 67 سالوں سے استحصال کاشکار ہیں۔ اور اب شاہ غلام قادر نیلم کے عوام کیلئے مسیحا بن کرسامنے آئے ہیں نیلم سے سینئر سیاسی کارکنان ن لیگ کاحصہ بن رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کی کامیابی کاواضح ثبوت ہے ۔