عوام کاکچومر نکالنے والے آج پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں ‘پیر سرفراز گیلانی

منگل 13 اکتوبر 2015 16:32

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این ) پیرسید سرفرازگیلانی نے کہاہے کہ سیاسی مداری ہمیشہ کیلئے مٹ جاتے ہیں ‘ عوام کاکچومر نکالنے والے آج پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں ‘ تانگہ پارٹیوں نے آزاد خطہ کے وسائل کو ماضی میں لوٹا ‘ سابقہ حکومتیں عوام پرکسی بڑے عذاب سے کم نہیں ‘ اِن خیالات کااظہار نظریاتی و عوامی رہنما ء پیرسید سرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ ان کاکہناتھاکہ نظریاتی جماعتیں ہی ملکی تقدیر بدلنے میں سودمند ثابت ہوتی ہیں ،عوامی خدمت ہی نظریاتی جماعتوں کا منشورہوتاہے ۔

(جاری ہے)

نظریات سے ہٹ جانے والی جماعتیں اپنامستقبل کھو دیتی ہیں کیونکہ جس نظریہ کے تحت وہ عوام سے ووٹ لیتی ہیں اورمعیار پرپورا نہیں اترتی ‘ منہ پھیرنے والی حکومتیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔