تنظیم غیرجریدہ کانام نہاد صدرظاہر کرنے پرسینئر سول جج کی عدالت نے عمران خورشید اعوان کوروک دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تنظیم غیرجریدہ کانام نہاد صدرظاہر کرنے پرسینئر سول جج کی عدالت نے عمران خورشید اعوان کوروک دیا ‘ حکم امتناعی جاری ہونے پرجملہ ملازمین غیرجریدہ نے انتہائی خوشی ومسرت کااظہارکیا ایک طویل عرصہ بعد تنظیم غیرجریدہ کے باقاعدہ الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن بورڈ کی تشکیل اورصاف وشفاف اورغیرجانبدارانہ ومنصفانہ الیکشن ہی تنظیم کوفعال اورمضبوط کرسکتے ہیں اورآئین وقانون کے تحت منتخب قیادت ہی ملازمین کے مسائل حل کرسکتی ہے ان خیالات کااظہارقائمقام مرکزی صدر سالک رشید عباسی ‘ سابق سینئرنائب صدر عبدالرشید ‘ سیدکرامت حسین سبزواری نے مختلف محکمہ جات کے دورہ کے دوران کیا ملازمین نے اس اقدام پرمبارکباد دی اس موقع پر لیاقت علی خٹک نائب صدربرائے ضلع نے کہاکہ ہم ملازمین کے حقوق پر کسی صورت ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ۔