وزیرہاؤسنگ وبلڈنگ چوہدری پرویزاشرف کی سابق مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری سے ملاقات،والدہ کی وفات پر اظہارافسوس

منگل 13 اکتوبر 2015 16:33

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)آزادکشمیرکے وزیرہاؤسنگ وبلڈنگ چوہدری پرویزاشرف کی سابق مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری سے ملاقات،والدہ کی وفات پر اظہارافسوس کیا، تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرکے وزیرہاؤسنگ وبلڈنگ چوہدری پرویزاشرف نے گزشتہ روزسابق مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری کی والدہ کی وفات پران کی رہائش گاہ دھمول جاکران سے اظہارافسوس وفاتحہ خوانی کی اس موقع پرایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،ایکسین پبلک ہیلتھ یاسربشیر،ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز،ایم ایس ڈاکٹرسرجن جہانگیرکے علاوہ دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویزاشرف نے محمدالیاس چوہدری سے ان کی والدہ کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعابھی کی۔