آزاد کشمیر بھر کی طرح کوٹلی میں بھی اتحاد بین المسلمین کی اچھی فضا موجود ہے ،نصیر راٹھور

منگل 13 اکتوبر 2015 16:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پیپلز ٹریدرزونگ آزاد کشمیر کے صدر ، مرکزی انجمن تاجراں ضلع کوٹلی کے بانی چےئرمین اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پولیٹکل کوارڈینیٹر نصیر راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر کی طرح کوٹلی میں بھی اتحاد بین المسلمین کی اچھی فضا موجود ہے جس کی وجہ سے مسلمانان عالم کے ساتھ یہاں بھی لوگ عشرہ محرم الحرام اور یو م عاشورہ پورے مذہبی عقیدت ، احترام اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوامی مہم کے دوران انتظامیہ ، مختلف مکاتب فکر اور تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلااور اہل بیت سے مخبت ہر مسلمان کا جز و ایمان ہے کوٹلی میں بالعموم عشرہ محرم الحرام اور بالخصوص عاشورہ محرم کے دن تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنے اپنے طور طریقے کے ذریعے نواسہ رسول ﷺامام عالی مقام حضرت امام حسین ء اور شہداء کربلا کے ساتھ مخبت ، عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں تاجر ، این جی اوز ، شہری اور تاجر برادری اس موقع پر اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے چھتوں پر لوگوں کو نہیں چڑھنے دینگے مشکوک افراد پر نظر ہو گی عزاداروں کے جلوس میں نظم و نسق اور لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کر ینگے اور اس روز ہر گھر، چوکوں ، چوراہوں میں تبرک ، لنگر عام اور دیگیں تقسیم کی جائیں گی اور دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائیں گے ۔