آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور ‘کوہاٹ ‘ سرگودھا اور ہزارہ کے علاقوں میں بارش کاامکان

جمعہ 16 اکتوبر 2015 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور ‘کوہاٹ ‘ سرگودھا اور ہزارہ کے علاقوں میں بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، کوہاٹ ،سرگودھا اورہزارہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے ‘محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں سردی بڑھ رہی ہے ‘قلات، گلگت اور استور میں درجہ حرارت دس ڈگری سے بھی نیچے آ گیا۔ پشاور، کوہاٹ ،سرگودھا اورزارہ کے علاقوں میں بارش کے بعد خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڑوب، اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :