آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے‘میجرریٹائر رشید مغل

جمعہ 16 اکتوبر 2015 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سولجر بورڈ کے چیئر مین میجر (ر)رشید مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔آمدہ انتخابات میں حلقہ ایک کوٹلہ سے نورین عارف کی صورت میں اس حلقہ کی نشست اللہ کے فضل و کرم سے پارٹی قیادت کو تحفے میں دیں گے۔

شہید گلی میں مسلم لیگ ن کا جلسہ حلقہ کی سیاست کا رخ بدلنے کا موجب بنے گا۔ شہید گلی آمد پر قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، نورین عارف اور دوسرے لیگی قائدین کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔ اور یہ جلسہ ثابت کرے گا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر دیا ہے اور ملک اقتصادی لحاظ سے بہت آگے جا چکا ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے عوام ن لیگ کو آزاد کظہ کے اندر برسراقتدار لا کر فاروق حیدر کی قیادت میں نواز شریف کے اقتصادی خوشحالی کے پروگرام کو آزاد کشمیر میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور آزاد کشمیر سے لوٹ مار ، کرپشن اور میرٹ کی پامالی کے مرتکب حکمرانوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ریاست کے اندر لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ حکمرانوں نے ہر ادارے کو ابا جی کی جاگیر سمجھ کر لوٹ مار شروع کر رکھی ہے ۔ عوام اس کا حساب ووٹ کی پرچی کے ذریعے لیں گے۔

متعلقہ عنوان :