نیلم کے عوام کااستحصال کرنے والوں کامحاسبہ کریں گے ‘قاری عبدالغفور

چوہدری شفقت کی ن لیگ میں شمولیت نیک شگون اور جماعتی کامیابی کی دلیل ہے ‘لیگی رہنما

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 15:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) نیلم کے مجاوروں کاخاتمہ ۔جیت ن لیگ کامقدربن چکی ہے۔ نیلم کے عوام کااستحصال کرنے والوں کامحاسبہ کریں گے۔چوہدری شفقت کی ن لیگ میں شمولیت نیک شگون اور جماعتی کامیابی کی دلیل ہے۔مجاوروں کاخاتمہ کرکے نیلم کے عوام کی پسماندگی کودورکریں گے۔ ان خیالات کااظہار راہنماء ن لیگ نیلم قاری عبدالغفور نے اخباری بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا نیلم کے عوام کو ایک منصوبے کے تحت پسماندہ رکھاگیا۔

(جاری ہے)

انھیں ہر طرح کی سہولیات سے دوررکھکر عوام کوپسماندہ رکھاگیا۔ انھوں نے کہا چوہدری شفقت اور ان کی برادری کی ن لیگ میں شمولیت کے باعث نیلم کے عوام کواستحصال سے بچایاجائیگا۔ انھوں نے واضح کیاکہ نیلم کوپسماندہ رکھنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ وہ لوگ اب زیادہ دیر تک نیلم کے عوام کو پسماندہ نہیں رکھ سکتے۔ انھوں نے کہا نیلم معدنیات اور وسائل سے مالا مال علاقہ ہے۔ مگراسکے وسائل کو شہروں میں لاکر فروخت کیاگیا۔ مگر عوام کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں کیاگیا۔ انھوں نے کہا نیلم کے حقوق لیکر چھوڑیں گے۔ اب کوئی عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گی۔

متعلقہ عنوان :