وزارت امور کشمیرمداخلت بند کرے شاہ غلام قادر نے سازشیں بند نہ کیں تو نیلم میں داخلہ بند کر دیا جائے گا ‘ پیپلز پارٹی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 15:27

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) وزارت امور کشمیرمداخلت بند کرے شاہ غلام قادر نے سازشیں بند نہ کیں تو نیلم میں داخلہ بند کر دیا جائے گا وزیر اعظم پاکستان آمریت کی باقیات کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے پیپلز پارٹی کا کوئی جیالا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتا مفاداتی اور لوٹا گروپ جنھوں نے پہلے ہی دوسری سیاسی جماعتوں میں تھے پیپلز پارٹی کا نام استعمال کر رہے ہین ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے رہنماؤں جنرل سیکرٹری میر نذیر احمد دانش ایڈوکیٹ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار الیاس بیگ، میر بشارت ایڈوکیٹ، ممبر مرکزی مجلس عاملہ صادق عادل، خواجہ صدیق احمد جو، چیئر مین ترقیاتی ادارہ راجہ الیاس خان چیئر مین زکواة صادق شاہ، یعقوب اعوان نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی جدو جہد اور قربانیوں کی بدولت اقتدار میں آئی ہے مسلم لیگ ن نے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے آزاد کشمیر آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سے لے کر ہر جگہ تک پیپلز پارٹی نے سر فہرست رکھا ہے سیاسی مفادات کے لئے گمراہ ٹولہ ریاست کی تعمیر ترقی اور عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے تعلیم جوکہ ہر انسان کا حق ہے تعلیمی اصلاحات کے لئے بین الااقوامی برادری کے ساتھ حکومت پاکستان نے ریاست میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لئے گرانٹ دینے کا وعدہ کیا تھا حکومت پاکستان نے تعلیمی اصلاحات کے لئے نہ مالی امداد فراہم کی ہے بلکہ بین لاقوامی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے حکومت آزادکشمیر نے اپنے وسائل سے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور سٹاف کی کمی پورا کرنے کے لئے تعلیمی پیکیج منظور کیا ہے

جس کو شاہ غلام قادر نے سیاسی مخاصمت کی بنیاد پر لینٹ آفیسران کے ذریعے رکاوٹیں ڈال رکھی ہیں شاہ غلام قادر سازشیں کر کے عوام کے مسائل کو سیاسی ایشو بنا رہا ہے لینٹ آفیسران وزارت امور کشمیر سازشی شاہ غلام قادر ریاست کی تعمیرترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں تعلیمی پیکیج میں رکاوٹ دور نہ کی گئی تو اسلام آباد سے تاؤبٹ تک ہر چوک گلی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ایل او سی سے پار جو منفی پیغام جائے گا اس کاذمہ دار شاہ غلام قادر لینٹ آفیسران اور وزارت امور کشمیر ہو گی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا تو پھر جنگ ہوگی گوال منڈی سے نیلم آکرنیلم کو فتح کرنے والے شاہ غلام قادر کے مذموم و مکروہ عزائم کو ریاست بھر میں بے نقاب کر یں گے وزرات امور کشمیر کو حکومت کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے عوام کے مسائل کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے جنھوں نے وفاقی وزراء کے ذریعے ریاست کو مفلوج بنا کر رکھا ہوا ہے شاہ غلام قادر کرپشن کا الزام لگانے سے قبل کشمیر کو نسل اور لبریشن سیل سے لی گئی رقومات کا حساب دیں وادی نیلم کے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے نام پر جعلی سکیمیں بنا کر بھاری خرد برد کی گئی ہے نچلے حلقہ میں کہا جاتا ہے کہ ترقیاتی سکیمیں بالائی نیلم میں دی گئی ہیں بالائی نیلم میں لیگی کارکنوں کو رقم آنے کا انتظار کرنے کا بہانہ بنایا جاتا ہے 14 لاکھ کی رقم شاہ غلام قادر کا اسسٹنٹ بشیر پائپوں کی خرید کے نام پر کھا گیا ہے میاں نواز شریف کو جب جلا وطن کیا گیا تو مشرف کی خوشنودی کرنے والا شاہ غلام قادر اس وقت کی مسلم لیگ ن میں گھس کر آمریت کی باقیات کے لئے کام کر رہا ہے میاں نواز شریف شاہ غلام قادر کی جمہوریت مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لیں سازشی عناصر کو نیلم فتح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے وزارت امور کشمیر کشمیریوں میں نفرت کے بیج نہ بوئے تعلیمی پیکیج کے راستے میں رکاوٹیں دور نہ کی گئیں تو شاہ غلام قادر کا نیلم میں داخلہ بزور طاقت بند کر دیں گے وزارت امور کشمیر کے خاتمہ کے لئے ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا جائے گا پیپلز پارٹی میاں عبدالوحید کی قیادت میں مضبوط مستحکم ہے جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی اینٹ کی اینٹ بجا دی جائے گی یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے ہماری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے جس دن پیپلز پارٹی کا جیالا روڈ پر آیا تو سازشی عناصر کو بحیرہ عرب کے علاوہ جگہ نہیں ملے گی۔