کوٹلی منشیات سپلائی کر نے والے گروہ کے پانچ ارکان کرفتار

ملزم کو مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی‘ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی ضبط کر لی

اتوار 18 اکتوبر 2015 12:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) کوٹلی منشیات سپلائی کر نے والے گروہ کے پانچ ارکان کرفتار ،ایک بکرا چور کے علاوہ موٹر چور بھی پولیس کے ہتھے چڑ گیا بھاری مقدار میں چرس برآمد زیر استعمال گاڑی بھی ضبط- تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی کی ہدایت پر تھانہ پولیس کو ٹلی کے انچارج چوہدری شہزاد ،محمد جمیل چوہدری ،ڈی ایف سی ابرار مرزا،زوالفقارعلی ہمراہ نفری ہائی وئے پر صبح چار بجے مخبر کی اطلاع پر پشاور سے چرس لے کر آنے والی سلیون کا نمبر949کوروک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ ہزارتین سو گرام چرس برآمد کر کے پانچ ملزمان طاہر شاہ،مختیار،اسد ،شہزاد،ابراہیم،اور بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید عرف منا کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلافAM/3/4کے تحت مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی ضبط کر لی درین اثنا ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے ہاوسنگ اسکیم سے بکرا چوری کر کے فروخت کر نے والے ملزم راجہ طاہرساکن دہمول کو گوشت مارکیٹ سے گرفتار کر کے حوالات بند کر دیاجبکہ موٹر چور ریاست عرف گولی کوگرفتار کر کے چوری کی موٹر برآمد کر کے مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :