ادھمپور میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والا کشمیری ٹرک ڈرائیور ہسپتال میں چل بسا

اتوار 18 اکتوبر 2015 17:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں 9 اکتوبر کو ادھمپور میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے پٹرول بم کے حملے میں بری طرح سے جھلسنے والا ٹرک ڈرائیور زاہد رسول بٹ نئی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زاہد رسول بٹ 9اکتوبر کو دہلی سے سرینگر کی طرف جارہے تھے اور ادھمپور میں رات گزارنے کے لیے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ٹرک میں سورہے تھے ۔

ہندو انتہا پسندوں نے ان کے ٹرک پر پٹرول بم سے حملہ کیاجس سے ٹرک میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں زاہد کا ستر فیصد جسم جھلس گیا۔ ان کے قریبی رشتہ دار محمد اشرف کے مطابق زاہد رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کے روز ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ دریں اثناء مرحوم کے آبائی علاقے بٹنگو اسلام آباد میں لوگوں نے زاہد رسول کے سفاکانہ قتل کے خلاف سڑکوں پر آکر شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔

متعلقہ عنوان :