گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی

منگل 20 اکتوبر 2015 14:27

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ‘آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ‘ہزارہ ‘مردان ‘پشاور ‘ لاہور ‘اسلام آباد ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں چترال ‘دیامر اور غذر ‘ استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جسکی وجہ سردی بڑھنے لگا کشمیر اور ملکہ کوہسار مری میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔کوہاٹ شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز کی بارش اور ڑالہ باری سے سڑکوں اور مکانات کو کافی نقصان پہنچااور متعدد افراد زخمی ہوگئے

متعلقہ عنوان :