آزادکشمیر کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی حکومت کے دعویداروں نے کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباء پروری کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ‘آزادخطہ کے باشعور عوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ ٹولے کا احتساب کرکے انہیں گھروں کی راہ دکھائیں گے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید عجائب ہمدانی کی بات چیت

منگل 20 اکتوبر 2015 16:59

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی جائنٹ سیکریٹری سید عجائب ہمدانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی حکومت کے دعویداروں نے کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباء پروری کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں آزادخطہ کے باشعور عوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ ٹولے کا احتساب کرتے ہوئے انہیں گھروں کی راہ دکھائیں گے ‘پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور ہوائی اعلانات کے سوا کچھ نہیں دیاآزادکشمیر کی موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جلد ہی ان کا سورج آزاد خطہ سے غروب ہو جائے گا آزادخطہ کے باشعور عوام آزادکشمیر میں حقیقی تعمیروترقی،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن فری معاشرے کے قیام اور حقیقی جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے بازو مضبوط کریں آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)کا دور ہو اگا مسلم لیگ (ن)اقتدار حاصل کر کے آزادخطہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی انتخابات 2016میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے مظفرآباد ڈویژن کی ساتوں سیٹیں جیت کر قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کو تحفے میں دیں گے اقتدار حاصل کرنے کے بعد قائد کشمیر صدر مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ولولہ انگیز ،نڈر اور بے باک قیادت میں آزادکشمیر حقیقی تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آزادکشمیر کے عوام قائد کشمیر راجہ داروق حیدرخان پر کتنا اعتماد کرتے ہیں اس کی واضع دلیل یہ ہے کہ گزشتہ انتخابات میں وہ اپنے آبائی حلقہ کے ساتھ مظفرآباد کی نشست سے بھی کامیاب ہوئے جبکہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں انشاء اللہ قوی امید ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کی ساتوں نشستوں پر کامیابی مسلم لیگ(ن)کامقدر ہو گی۔

۔