گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چناری بی اے کا سالانہ رزلٹ 98 فیصد آنے پر عوامی حلقوں کی کالج انتظامیہ کو مبارکباد

منگل 20 اکتوبر 2015 16:59

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چناری بی اے کا سالانہ رزلٹ 98%رہا عوامی و سماجی حلقوں نے کالج انتظامیہ اور پرنسپل ادارہ نذیر جاوید کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی عوامی راہنماؤں راجہ بشارت داؤد،مرتضیٰ کاظمی ،شوکت عباسی،لیاقت علی اعوان و دیگر نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء آج مختلف ملکی اور غیر ملکی اداروں میں اپنی خدمات کی بدولت اپنا ،والدین اور اس مادر علمی کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح بہتر نتائج دیتا رہے گا تا کہ اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں بسنے والے طالب علموں کی علمی پیاس بجھتی رہے اور معاشرے میں بہتر کارکردگی کے اہل بن سکیں۔