چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بھکر میں چھیاسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

منگل 20 اکتوبر 2015 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بھکر میں چھیاسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مظفر آباد، مری، ایبٹ آباد، جہلم اور سرگودھا میں بادل خوب گرجے برسے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان، سیالکوٹ، پشاور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش ہوئی جس نے ان علاقوں سمیت دیگر شہروں کا درجہ حرارت بھی گرادیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہیاورکشمیر،گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویڑن میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :