بیرسٹر چودھری سلطان محمود کشمیری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں‘ ملین مارچ سے بھارت کا چہر ہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گا

وزیر اوعظم آزاد کشمیر کے سابق پولیٹیکل ایڈوائزر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ء عامر قریشی کا بیان

بدھ 21 اکتوبر 2015 13:53

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) بیرسٹر چودھری سلطان محمود کشمیری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ملین مارچ سے بھارت کا چہر ہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گا ‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس وقت اندرونی اور بیرونی محاذوں پر بر سر پیکار ہیں کشمیر ی قوم کا ان کو بھر پور ساتھ چاہئے ان خیالات کا اظہار وزیر اوعظم آزاد کشمیر کے سابق پولیٹیکل ایڈوائزر اور PTIآزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ء عامر قریشی نے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملین مارچ کی سکھوں کی جانب سے حمائت کامیابی کی دلیل ہے ملین مارچ خالصتاً انسانی بنیادوں پر کشمیری قوم کی خاطر اٹھایا گیا قدم ہے انہوں نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نھیں روک سکتا کشمیر کی قوم کو بیرسٹر پر فخر ہے کیوں کی برسٹر سلطان محمود کشمیریوں کی پہچان بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :