مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی بربریت ، معصوم شہری کو شہید کر دیا

بدھ 21 اکتوبر 2015 16:32

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور معصوم کشمیری کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض افواج نے ضلع بارہ مولہ میں ظالمانہ کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے ایک معصوم کشمیری کو شہید کر دیا ، ریاستی دہشت گردی کا یہ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز نے علاقے کا گھیراوٴ کیا۔افواج نے ایک نوجوان کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے شہید کر دیا ، دوسری طرف حریت رہنما سید علی گیلانی نے پْر امن احتجاج پر بھارتی پولیس کے تشدد اور حریت رہنماوٴں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔