سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرانا پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے‘چوہدری محمد رشید

ک

جمعرات 22 اکتوبر 2015 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء)کشمیر یوں کی منزل پاکستان ہے ،سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرانا پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا اور تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ۔ ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے ۔ تحریک آزادی کشمیر میں لاکھوں افراد کا خون شامل ہے ، یہ تحریک ختم نہیں ہو سکتی ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمدرشید نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کے تعاون سے گرلز ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار میں منعقدہ تقریری مقابلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریری مقابلہ کا عنوان ”تحریک آزاد ی کشمیر در حقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے“ تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد زاہد خان عباسی، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راجہ عباس خان، سیکرٹری جنگلات و اکلاس فرحت علی میر ،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ محمد سجا د خان نے بھی خطاب کیا ۔

تقریری مقابلہ میں مظفرآباد شہر اور مضافات کے 14گرلز تعلیمی ادارہ جات کی طالبات نے حصہ لیا ۔گرلز ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار کی طالبات نے ملی نغمے پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس سے نوجوان نسل میں تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان سے آگاہی ہو گی ۔

انہو ں نے سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد زاہد خان عباسی اور لبریشن سیل کے سٹاف کو مبارک باد دی ۔انہو ں نے کہا کہ تقسیم بر صغیر کے اصولوں کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کا الحاق پاکستان سے ہونا تھا ۔ لیکن ہندوستان نے جبر کے ذریعہ کشمیر کے ایک حصہ پرقبضہ کر لیا اور کشمیر میں ظلم ستم برپا کیا ہوا ہے ۔ سیکولر ازم کا کام نہار پرچار کرنے والے بھار ت میں مسلمانوں سے سمیت تمام اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیاہے ۔

گائے ذبح پرنے کی افواہ پر مسلمانوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت آزاد کشمیر نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور کشمیر کا مسئلہ بین الاقومی طور پر اجاگر کرنے کیلئے اعترضات کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر تقریری مقابلہ میں اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں نقد انعام اور شیلڈ تقسیم کی گئی۔