8 نومبر کو کھوئی رٹہ ڈاکخانہ کٹہڑہ کے مقام پر بیرسٹر سلطان محمود جلسہ کے خطاب کریں گے

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:14

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق وزیر صحت وامیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی گولہ باری سے متاثر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 نومبر کو کھوئی رٹہ ڈاکخانہ کٹہڑہ کے مقام پر بیرسٹر سلطان محمود جلسہ کے خطاب کریں گے جہاں یہ جلسہ بھارت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا وہاں آزاد کشمیر کے عوام تشخص اور غیرت کو نیلام کرنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت کے لیے بھی عبرتناک ثابت ہو گا قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ ، امریکہ میں کامیاب ملین مارچ کے بعد آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کے لیے اظہار یکجہتی جلسہ سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق وزیر صحت وامیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر نے پارٹی میٹنگ کے بعد آزاد وادی بناہ پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی آزاد کشمیر کے نواجونوں کو سبز باغ دکھا رہے ہیں کبھی نئے کالجز ، سکولز کی تعمیر اور کبھی تعلیمی پیکج کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ انقلاب کب آئے گا انقلاب کا انتظار کرتے کرتے 4 سال گزر گئے ابھی تک کچھ نظر نہیںآ رہا آئندہ آزاد کشمیر و پاکستان کی مقیم مہاجرین کی سیٹوں پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) پر سخت مقابلہ ہو گا

کسی کو شب و خون مارنے نہیں دیں گے 1990 میں 9 ماہ اور 1996 میں 4 سال وزیر رہا اتنے میں بے شمار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ڈسپنسریاں بنوائیں سکولوں کی تعمیر کروائی اور صحت کے لیے وافر مقدار میں فنڈز مہیا کیے اپنے اختیارات کا کبھی ناجائز استعمال نہیں کیا آج تک کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے رقم لے کر کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ 15 سال سے حکومت سے باہر ہوں مگر آج بھی کھوئی رٹہ کے عوام کی خواہش ہے کہ میں آزاد کشمیر اسمبلی میں جاؤں لوگوں کو پتہ ہے کہ ان کے مسائل کا حل تحریک انصاف کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی کے موجودہ حکو مت کو زرداری ہاؤس کا ایک ملازم 4 سال سے چلا رہا ہے جو کہ کشمیری عوام کے تشخص اور غیرت کے خلاف ہے انقریب موجودہ حکومت کی کرپشن عوام کے سامنے لاؤں گا سابق وزیر صحت محمد رفیق نےئر نے مزید کہا کہ میں اور راجہ نثار احمد خان کھوئی رٹہ کے اندر امن و امان کی فضا قائم کرنے میں کردار ادا کیا یہاں کے پر امن ماحول کو خراب نہیں ہونے دیا مگر موجودہ حکومتی وزراء میں نہ کام کرنے کا سلیقہ ہے اور نہ ہی سیاسی کارکنوں کی تربیت کا انھوں نے کہا کہ میں سیاسی انگز بھرپور انداز میں کھیلوں گا صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے مگر تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہو گا عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر آزاد کشمیر میں مداخلت نہیں کریں گے یہاں بیرسٹر سلطان محمود کے فیصلوں کی روشنی میں ہو گا آخر میں انھوں نے تحریک انصاف کے تمام کارکنوں اور عوام علاقہ سے اپیل کی کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 نومبر کے جلسہ میں شرکت کرکے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود و دیگر قائدین کا شاندار استقبال کریں ۔