واقعہ کربلا حق وباطل کا معرکہ ہے یہ واقعہ حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے‘زاہد حامد

حضرت امام حسین اور ان کے جان نثار ساتھیوں نے شہادت کی وہ عظیم مثال قائم کیں جن پر پوری انسانیت ہمیشہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی

اتوار 25 اکتوبر 2015 15:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اکتوبر۔2015ء) میرپورویلفیئرٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد نے کہاہے کہ واقعہ کربلا حق وباطل کا معرکہ ہے یہ واقعہ حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے واقع کربلا ایک ایسا معرکہ ہے جس میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسیناور ان کے جان نثار ساتھیوں نے شہادت کی وہ عظیم مثال قائم کیں جن پر پوری انسانیت ہمیشہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی محرم الحرام ہمیں قربانی اورحق پرستی کادرس دیتاہے کربلا میں سرکٹاکر حضرت امام حسین نے اسلام کا سربلند کردیا۔

حضرت امام حسین سے عشق کاتقاضاہے کہ ہم اپنا کردار ان کی تعلیمات کے مطابق بنائیں ،۔ یذیدیت آج کل روپ بدل بدل کر ہمیں للکارتی ہے اور باطل بہت تگڑا ہورہاہے ایسے میں قافلہ حسینی پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

دشمن آج ہمیں تفرقوں اور گروپوں میں تقسیم کرکے ہمارے خون سے ہولی کھیل رہاہے آج امت کو اتحادیگانگت اور بھائی چارے کی اشد ء ضرورت ہے حضرت اما م حسین رضی اللہ کی کربلا میں قربانی نے اسلام کو یزیددور میں نئی روح بخشی آپ رضی اللہ کی بے مثال جرات وبہادری نے جذبہ فراہم کیا نواسہ رسول نے کربلا کے میدان میں یزید سے فتح حاصل کرنے کے بعد نعرہ بلند کیا اور مسلمانوں کے سرفخر سے بلند ہوئے اوریزید کو شکست سے دوچار کیا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔زاہد حامد نے کہاکہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ہمیں بھی اس بات پر سوچ چاہیے کہ نواسہ رسول نے کتنی بڑی قربانیاں پیش کیں اور ہم اس نبی ﷺکی امت ہیں چوہدری کامران حبیب نے کہا کہ ہمیں بھی محرم الحرام کا احترام کرنا چاہیے اورعبادت اور نوافل بھی ادا کرچاہیے جیسے اکے ہمارے آخری نبی ﷺنے کہاکہ ایک دنیا وآخرت میں سرخرو اور کامیاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام سید اشہداء امام حسین نے کربلا میں اپنے خون سے حق و باطل نے درمیان لکیر کھینچ کر اسلامی امہ کے لیے ایک تاریخ ساز روشن مثال قائم کی اور عظیم قربانی دیکر دین اسلام کو بقا بخشی تاریخ اسلام میں ایسی قربانی کسی نے دی نہ دے گا۔

اللہ رب العزت نے نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین کو جنت کے شہزادوں کا سردار کہا اور ان کو ان کی زندگی میں ہی جنت کی نوید سنائی اس دن تمام مسلمان بھائیوں کو نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :