بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا، انتہاء پسند ہندو تنظیموں نے مسلمانوں، اقلیتوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے، چودھری علی شان

پیر 26 اکتوبر 2015 17:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیرمال چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی امریکن صدر براک اوباما سے ملاقات میں کشمیر ایشو کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے اتفاق رائے پر بھارت کی مودی سرکار اور انکے میڈیا سمیت دہشت گرد تنظیم سیوشیناء کا بوکھلاہٹ کا شکار ہونا ثابت کرتا ہے کہ بھارت ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے بھارتی سرکار اسٹیبلشمنٹ اور ہندوانتہا پسند دہشت گرد تنظیموں نے جس طرح بھارت کے اندر مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اس امر کا واضع ثبوت ہے کہ بھارت کا ٹکڑوں میں تقسیم ہونا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری علی شان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور ہ کے موقع پر کرفیو لگا کر احتجاج کرنے والوں پر قابض افواج کی جانب سے بربریت ، گرفتاریاں اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہیں دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرے ۔