مقبوضہ کشمیر میں زلزلے سے تاریخی قلعہ بھیم گڑھ بھی شدید متاثر ‘ دیواروں میں داراڑیں پڑ گئیں

کشمیر کے مہاراجہ اس قلعہ کو کسی ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا کرتے تھے

منگل 27 اکتوبر 2015 16:26

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں زلزلے سے تاریخی قلعہ بھیم گڑھ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاریخی بھیم گڑھ قلعہ بھی زلزلے کی شدت برداشت نہ کرسکا، قلعے کی مضبوط دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ‘ بیرونی فصیل کو شدید نقصان پہنچا۔ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا گیاکہ زلزلے سے بھیم گڑھ قلعے کی ایک دیوار بھی گر گئی یہ دیوار قلعے کے دو بڑے میناروں کو جوڑ رہی تھی۔

(جاری ہے)

کشمیر کے شمال مغرب میں واقعے یہ قلعہ 500 سال قبل میں مہاراجہ رشی پال رانا کے بیٹوں نے خالص مٹی اور گارے سے تعمیر کیا تھا۔یہ قلعہ پہاڑ پر 150 میٹر (500 فٹ) کی بلندی پر بنایا گیا تھا، کشمیر کے مہاراجہ اس قلعہ کو کسی ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا کرتے تھے۔قلعے میں ایک مندر، تالاب، مختلف سائز کے کمرے بنائے گئے تھے ‘ مہاراجہ کا خزانہ اور اسلحہ خانہ بھی اسی قلعہ میں ہوتا تھا۔انگریز دور حکومت میں قلعہ میں قائم اسلحہ خانہ تباہ کر دیا گیا تھا ‘ خزانے کو یہاں سے جموں منتقل کر دیا گیا تھا۔18ویں صدی میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی جبکہ برطانوی دور حکومت میں قلعے کی مضبوطی کے لیے پتھروں کا سہارا لیا گیا۔