وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کے ماموں زاد بھائی کی وفات پر فاتحہ کرنیوالوں کا تانتا بندھ گیا

منگل 27 اکتوبر 2015 16:30

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کے ماموں زاد بھائی اورتارکین وطن راہنما چوہدری ہارون الرشید کے والد ماجدعلاقہ کی ممتاز شخصیت حاجی چوہدری عبدالرشید کی وفات پران کے آبائی گاؤں پنیام فاتحہ کرنے والوں کاتانتابندھارہا۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے سینئر مشیر چوہدری محمد ریاض ،سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق ، آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیاسین، وزیرہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف، وزیر اوقاف چوہدری افسرشاہد، علماء مشائخ کونسل کے چیئرمین حافظ طارق، سابق ممبرکشمیرکونسل چوہدری محمدیعقوب، آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری عابد علی ، آزادکشمیرکے سیکرٹری مالیات ملک محمدصادق، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری بورڈ آف ریونیومسعود الرحمان، سیکرٹری حکومت نعیم شیراز، سیکرٹری شہری دفاع ظہیرالدین قریشی، سابق سیکرٹری سروسز چوہدری منیرحسین، کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان، کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامرذیشان جرال، وزیراعظم کے مشیرصاحبزادہ ذوالفقار ، ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہراقبال، ڈائریکٹرشہری دفاع ذوالفقار احمد، سابق امیدواراسمبلی پروفیسر افضل مرزا، ڈپٹی کمشنر میرپورچوہدری امجداقبال، ڈپٹی کمشنرکوٹلی سردار عدنان خورشید،سابق مشیر سردار امجد یوسف ، سابق کمشنر امور منگلاڈیم راجہ فضل الرحمان، ممتاز بینکار راجہ نسیم خان، وزیراعظم کے کورڈینیٹرراجہ ذوالفقارذلفی ، آزاد جموں وکشمیرٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین خواجہ محمدلطیف، متاثرین منگلاڈیم کے راہنماحاجی ذوالفقاراحمد، چیمبرآف کامرس کے صدر چوہدری صہیب سعیدکے علاوہ دیگر سینکڑوں افراد نے ان کے گھرپنیام جاکرفاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔