مظفر آباد‘ انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور کے زیر اہتمام امتحانی مراکز کی 200 گز کی حد ود میں دفعہ 144 نافذ

بدھ 28 اکتوبر 2015 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)محمد فرید چوہدری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد نے ان اختیارات کی روسے جو انہیں زیر دفعہ 144ض ف حاصل ہیں کو بروئے کار لاتے ہوئے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات کے امتحانی سینٹرز گرلز ڈگری کالج مظفرآباد، ڈگری کالج مظفرآباد، علی اکبر اعوان ہائی سکول چھتر دومیل مظفرآباد، ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ سے 200گز کے فاصلہ پر بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کی ہے کوئی بھی شخص / اشخا ص بدوں اجازت نگران امتحانی سنٹر کے 200گز کے اندر داخل نہ ہوگا، نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دیگا حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کے خلاف زیردفعہ APC188کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائیگی ۔