میرپور‘ اتحاد نیو سٹی متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی سیکٹر ایف کاہنگامی اجلاس

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) اتحاد نیو سٹی متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی سیکٹر ایف عبداللہ ہوٹل میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متاثرین منگلاڈیم کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین منگلا ڈیم نے کہا کہ پہلے بھی متاثرین سے دھوکا ہوا اب اتحاد نیوسٹی متاثرین منگلاڈیم کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر حاجی عبدالمجید اور سر پرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال اور سیکرٹری جنرل شریف شیرازی اور سینئر نائب صدر واجد حسین شاہ، نائب صدر مرزا محمدا فضل ٹھیکیدار ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد جمیل اور چیف آرگنائزر ظہور حسین شاہ ، سیکرٹری مالیات حوالدار محمد شریف ، راجہ محمد شہزاد سیکرٹری نشرواشاعت وہاں پر بیٹھے ہوئے تمام تماثرین اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد کمیٹی نیوسٹی متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ہیں اور چند دنوں میں ایک بہت بڑا جلسہ عام ہوگا۔