آزادکشمیر کی نا اہل حکومت عوامی منصوبوں کی تعمیر ،صحت ، تعلیم ، مواصلات میں بہتری کے اہداف کو پورانہیں کر سکی ‘کرپشن رک جانے پر چلانے والے جو ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ان سے عوام متاثرہ ہونیوالے نہیں

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ کی بات چیت

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:19

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ مہمونہ شاہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی نا اہل حکومت عوامی منصوبوں کی تعمیر ،صحت ، تعلیم ، مواصلات میں بہتری کے اہداف کو پورانہیں کر سکی کرپشن رک جانے پر چلانے والے جو ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ان سے عوام متاثرہ ہونیوالے نہیں ‘وزیر امور کشمیر اور وفاقی حکومت پر ہرزہ سرائی کرنیوالوں نے کرپشن اور اقربا پروری کے ریکارڈ قائم کئے حکمرانوں نے عیاشیوں کیلئے فنڈز مختص کرنے پر زیادہ توجہ صرف کی ہے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، موجودہ دور حکومت میں نظام کی تباہی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی آزادکشمیر کے حکمران عوامی مسائل کا حل نہیں چاہتے وقت گزارنے کی پالیسی پر گامزن ہیں موجودہ حکومت آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد خطہ کے عوام کیلئے وفاقی بجٹ میں منصوبے رکھے گئے ہیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر فنڈز کی فراہمی کویقینی بنایا جس کا اعتراف آزادکشمیر کے حکمران بھی کر رہے ہیں تاہم آزادکشمیر کے حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث خطہ کی تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبے ابھی تک مکمل نہیں کئے جا سکے موجودہ حکومت سے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی ، ناکام حکومت سے جلد عوام کو چھٹکارا ملے گا مہمونہ شاہ نے کہا کہ 2016مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سال ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی محنتوں و کاوشوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو رہا ہے جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال گزشتہ کئی سالوں کی نسبت کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی مثالی کارکردگی کے باعث ممکن ہو رہی ہے پاکستان کے عوام کو ایک ڈیڑھ دہائی کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال اور تعمیروترقی دیکھنے کو ملی جس پر پوری قوم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتی ہے

متعلقہ عنوان :