آزاد جموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام میں کرپشن وخردبرد اور مالی بے ضابطگیوں پر چشم پوشی کرنیوالے عوام کے دشمن ہیں ‘ عوامی فلاح وبہود کے منصوبوں کو کھٹائی میں ڈالنے کی کوشش کرنیوالوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے

معروف تاجر رہنما و صدر سٹیڈیم مارکیٹ فاروق چوہان کا صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:06

میرپور(‘)آزاد جموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام میں کرپشن وخردبرد اور مالی بے ضابطگیوں پر چشم پوشی کرنیوالے عوام کے دشمن ہیں ۔عوامی فلاح وبہود کے منصوبوں کو کھٹائی میں ڈالنے کی کوشش کرنیوالوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار صدر سٹیڈیم مارکیٹ فاروق چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں اخلاق رسول تصب اور اقرباء پروری کو فروغ دے کر اضلاع کو لڑانا چاہتے ہیں ۔

لیکن ان کی یہ خواےئش کبھی پوری نہیں ہونے دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران تاجروں و شہریوں کے حقوق کے دفاع کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے ۔جس نے ہمیشہ شہری حقوق کیلے آواز بلند کرنے میں کبھی کوئی دقیقہ فروگراشت نہیں کیا اور کبھی بھی عوامی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں دی ۔عوامی فلاوح و بہبود کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کی جانے والی کاکاوشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔آر ایم پی کی آسامی پر ضلع میرپور کے باہر سے تقرری کسی صورت قابل قبول نہیں،میرپور کوہائی جیک کرکے فنڈز دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے اور نوجوانوں کو بے روزگار رکھنے کی سازش کی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔