بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور سرکاری انتظامیہ کو استعمال کرنا شرمناک ہے، بچوں سے بھی ووٹ ڈلوائے گئے جن کی فوٹیج موجود ہے،فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کے قتل ہونے پرافسوس ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 1 نومبر 2015 21:02

بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور سرکاری انتظامیہ کو استعمال کرنا شرمناک ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور سرکاری انتظامیہ کو استعمال کرنا شرمناک ہے، بچوں سے بھی ووٹ ڈلوائے گئے جن کی فوٹیج موجود ہے،فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کے قتل ہونے پر افسوس ہے۔وہ اتوار کو یہاں میڈ یا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی عروج پر تھی، الیکشن کمیشن انتظامات کو بہتر کرے،بلدیاتی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی کمزوریاں سامنے آگئی ہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوران بچوں سے ووٹ ڈلوانے کی فوٹیج موجود ہیں، انتخابات کے دوران پولیس اور سرکاری انتظامیہ کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ کارکن کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا یا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی اموات پر افسوس ہے ،فیصل آباد میں تحریک انصاف کے معصوم کارکن کو قتل کیا گیاہے۔ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے حوالے سے کہا کہ ہمیں کسی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔