آئندہ دو روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 2 نومبر 2015 15:13

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء) آئندہ دو روز کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کالام میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ اور کالام و استور میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :