ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ابتدائی تقررری غیر قانونی ، احتساب بیورو میں متعدد کیسز زیر سماعت

منگل 3 نومبر 2015 14:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ابتدائی تقررری غیر قانونی ، احتساب بیورو میں متعدد کیسز زیر سماعت ، نوجوان قانون دان نے عدالت العالیہ میں رٹ دائر کردی ، عوامی حلقوں کا بھر پور خیر مقدم ، تفصیلات کے مطابق نوجوان و مایہ ناز قانون دان ، ثاقب عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت العالیہ میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ سردار گل زمان کی ابتدائی عارضی تقرری وقت کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بحیثیت سٹینو گرافر کی جب کہ رولز کے مطابق اس وقت تقری کا اختیار چیف سیکرٹری کے پاس تھا ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کے ذریعہ سکیل 19تک پہنچ گیا ، اس طرح موصوف کی ترقیابیاں 19کاآفیسر کیسے بن گیا ؟ رٹ میں ثاقب عباسی ایڈووکیٹ نے دیگر ضروری فریقین کیساتھ سلیکشن بورڈ نمبر ایک دو اور تین کو بھی فریق بنایا ہے یاد رہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مذکورہ ڈویژنل ڈائریکٹر کیخلاف احتساب بیور میں بھی مقدمات چل رہے ہیں ، عدالت العالیہ میں رٹ دائرکرنے پر ثاقب عباسی ایڈووکیٹ کو عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وکلاء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا ایک ایسا فارم تشکیل دیں جو تمام ریاستی محکموں میں پائی جانیوالی بے ضابطگیوں ، خلاف قانون وضابطہ معاملات کو عدلیہ سے حل کرانے میں کردار ادا کریں ۔