وادی نیلم میں جنگلات کی کٹائی عروج پر ، محکمہ کے اہلکاران نے مال بناؤ مہم شروع کردی

منگل 3 نومبر 2015 14:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)وادی نیلم میں جنگلات کی کٹائی عروج پر ، محکمہ کے اہلکاران نے مال بناؤ مہم شروع کردی ، ذرائع کے مطابق وادی نیلم کے علاقہ دنجر میں تعینات فاریسٹ گارڈ نے سینکڑوں درخت رشوت کے عوض کٹوا دیئے ۔

(جاری ہے)

گارڈ کیخلاف قبل ازیں ایک مقدمہ محکمہ کے چیف کے پاس زیر سماعت ہے ۔ فاریسٹ گارڈ مذکور کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ۔ اور درختوں کا قتل عام کیا جارہا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر کا رروائی کا مطالبہ کیا ۔