الیکشن 2016ء ء میں مسلم کانفرنس بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘راجہ تبسم

منگل 3 نومبر 2015 14:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی ضامن ہے ۔ الیکشن 2016ء ء میں مسلم کانفرنس بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے اقتدار کے خواب ہی دیکھتے رہیں گے مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی نمائندہ اور مسئلہ کشمیر کی بنیاد ہے ۔ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان بین الاقوامی ویژن کے مالک ہیں حلقہ کھاوڑہ کی نوجوان قیادت راجہ ثاقب مجید کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں مسلم کانفرنس کا ہونے والا کنونشن تاریخ ساز ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ کھاوڑہ کے سیاسی و سماجی رہنما راجہ تبسم نثار نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا ، کمزور کرنے والے سیاسی موت مریں گے آج بھمبر سے لے کر نیلم تک مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنان مسلم کانفر نس کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس کو کامیاب کروانے کیلئے آنے والے دنوں میں ہونے والے کنونشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے بعد آزاد خطہ میں مسلم کانفرنس الیکشن مہم کا آغاز کرئے گی ۔

جس کے نتائج 2016ءء کے الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ملیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے کھاوڑہ کا بچہ بچہ ثاقب مجید کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہے انشاء اللہ ہم قائدین کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حلقہ کھاوڑہ سے راجہ ثاقب مجید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر حلقہ کھاوڑہ کا حقیقی نمائندہ اسمبلی میں مقرر کریں جو حلقہ کی پسماندگی اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی بھر پور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔